اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ شیرخوار بچے جس حد تک بھرپور اور پرسکون نیند لیتے ہیں ان کی صحت بھی اچھی ہوتی ہے . اس موضوع پر ایک تحقیق بھی کی گئی ہے جس میں بچوں میں سونے جاگنے کے اوقات پر نظر رکھنے کے لئے انہیں ہلکی پھلکی اسمارٹ گھڑیاں پہنائی گئیں اور ساتھ ہی والدین کو بھی ان کی سونے اور اٹھنے کے اوقات کے حوالے سے نوٹ کرنے کا کہا گیا . اس دوران دیکھا گیا کہ جن بچوں نے شام 7 بجے سے صبح8 بجے کے درمیان سکون کی نیند لی تو ان کا آئندہ دو سے تین سال میں وزن معمول کے قریب رہا جبکہ شام سے صبح تک کے ان مخصوص اوقات میں ہر ایک گھنٹے کی اضافی نیند کے نتیجے میں شیرخوار بچوں کے لئے موٹاپے کا امکان 26 فیصد کم ہوا . . .
(قدرت روزنامہ)بہتر اور اچھی نیند ایک عام انسان کی صحت پر بہت حد تک اثر انداز ہوتی ہے جبکہ نیند کا سیدھا تعلق انسان کے مزاج اور سماجی تعلقات سے بھی ہوتا ہے .
صرف بڑے ہی نہیں بلکہ چھوٹے بچوں میں بھی نیند کی کمی کی وجہ سے بیمار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے .
متعلقہ خبریں