چین جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر۔۔۔۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی آئی اے نے چین کے شہر ژیان کے لئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد سےژیان کے لئے 6 نومبر سے پروازوں کا آغاز کرے گا۔ ژیان کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گئیں۔
یاد رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے چین پروازوں کے آغاز کے لئے اجازت طلب کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث چین کی جانب سے پاکستانی پروازوں کو محدود کیا گیا تھا۔