چین جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر۔۔۔۔

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی آئی اے نے چین کے شہر ژیان کے لئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا . تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد سےژیان کے لئے 6 نومبر سے پروازوں کا آغاز کرے گا .

ژیان کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گئیں . یاد رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے چین پروازوں کے آغاز کے لئے اجازت طلب کر رکھی ہے . واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث چین کی جانب سے پاکستانی پروازوں کو محدود کیا گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں