یو ایس سی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈالڈا گھی کی قمیتیں 354 روپے فی کلو سے بڑھ کر 392 روپے فی کلو ہو گئی ہیں . اسی طرح ڈالڈا کوکنگ آئل کی قیمتیں 33 روپے اضافے کے ساتھ 355 روپے سے 388 روپے فی کلو ہو گئی ہیں . نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ کلو ڈالڈا گھی کی قیمت اب 1982 روپے ہو گئی ہے جو اس سے قبل 1795 روپے تھی . یاد رہے کہ 15 اکتوبر کو یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 40 روپے اور 109 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا تھا . ڈالڈا گھی کی قیمت اس اضافے کے بعد 355 روپے فی پیک ہو گئی تھی جبکہ 10 کلو ڈالڈا گھی کی قیمت میں 1050 روپے اضافہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہ قیمت 2500 روپے سے بڑھ کر 3590 ہو گئی تھی . اسی طرح میزان گھی کے دس کلو کے ٹن کی قیمتوں میں بھی 475 روپے اضافہ کیا گیا تھا اور اس کی قیمت 2885 روپے سے 3360 روپے ہو گئی تھی . پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت 463 روپے فی دس کلو بڑھا دی گئی تھی جبکہ من پسند کوکنگ آئل میں بھی 465 روپے فی پانچ کلو کا اضافہ کر دیا گیا تھا . گزشتہ شب وزیراعظم نے قوم سے خطاب کے دوران عوام کے لیے 120 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اہل خاندانوں کے لیے اگلے چھ ماہ کے لیے گھی، آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں 30 فیصد رعایت دی جائے گی . . .
(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکج کے اعلان سے قبل ہی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا .
بزنس ریکارڈر میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 38 اور 33 روپے اضافہ کر دیا جس سے ریلیف پیکج بے اثر ہو کر رہ گیا .
متعلقہ خبریں