وزیراعظم کا ریلیف پیکج بے اثر، یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکج کے اعلان سے قبل ہی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

بزنس ریکارڈر میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 38 اور 33 روپے اضافہ کر دیا جس سے ریلیف پیکج بے اثر ہو کر رہ گیا۔

یو ایس سی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈالڈا گھی کی قمیتیں 354 روپے فی کلو سے بڑھ کر 392 روپے فی کلو ہو گئی ہیں۔

اسی طرح ڈالڈا کوکنگ آئل کی قیمتیں 33 روپے اضافے کے ساتھ 355 روپے سے 388 روپے فی کلو ہو گئی ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ کلو ڈالڈا گھی کی قیمت اب 1982 روپے ہو گئی ہے جو اس سے قبل 1795 روپے تھی۔

یاد رہے کہ 15 اکتوبر کو یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 40 روپے اور 109 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا تھا۔

ڈالڈا گھی کی قیمت اس اضافے کے بعد 355 روپے فی پیک ہو گئی تھی جبکہ 10 کلو ڈالڈا گھی کی قیمت میں 1050 روپے اضافہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہ قیمت 2500 روپے سے بڑھ کر 3590 ہو گئی تھی۔

اسی طرح میزان گھی کے دس کلو کے ٹن کی قیمتوں میں بھی 475 روپے اضافہ کیا گیا تھا اور اس کی قیمت 2885 روپے سے 3360 روپے ہو گئی تھی۔

پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت 463 روپے فی دس کلو بڑھا دی گئی تھی جبکہ من پسند کوکنگ آئل میں بھی 465 روپے فی پانچ کلو کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ شب وزیراعظم نے قوم سے خطاب کے دوران عوام کے لیے 120 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اہل خاندانوں کے لیے اگلے چھ ماہ کے لیے گھی، آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں 30 فیصد رعایت دی جائے گی۔

Recent Posts

کوہلو،تعلیمی اداروں میں سر عام نقل ، بچوں کی محنت اور صلاحیتوں کو ختم کیا جارہا ہے ،طلباءتنظیمیں

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان ضلع کوہلو میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار اور جمعیت علماء…

4 mins ago

مستونگ و گردونواح میں جانوروں اور ہجرتی پرندوں کی شکار پرمکمل پابندی عائد کردی

دشت(قدرت روزنامہ)ضلع مستونگ و گردونواح میں جانوروں اور ہجرتی پرندوں کی شکار پرمکمل پابندی عائد…

8 mins ago

پی ٹی آئی کے جلسے میں امریکی جھنڈا’امریکی غلامی سے امریکی جھنڈا لہرانے تک کا سفر‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی…

18 mins ago

تاوان کے لیے اسپتالوں پر سائبر حملے بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ بن گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور تقریباً 50 ممالک نے ہسپتالوں…

27 mins ago

بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی اجارہ داری ختم، صارفین اب دیگر سپلائرز سے بھی بجلی خرید سکیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں بجلی کی تقسیم پر مامور کمپنیوں کی اجارہ داری کا…

39 mins ago

نومنتخب امریکی صدر کے قتل کا منصوبہ بے نقاب، ڈونلڈٹرمپ کس ملک کے نشانے پرتھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی…

45 mins ago