جانے کا وقت۔۔بھارتی حسینہ کی موت سے قبل آخر ی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل۔۔۔
کیرالا(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں ہلاک ہونے والی بھارتی ریاست کیرالا کی سابق حسینہ کی موت سے قبل کی گئی آخری پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حسینہ انسی کبیر گزشتہ دنوں کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں ،کار حادثے کا شکار ہونے سے قبل انسی کبیر نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ جانے کا وقت ہے۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سر سبز وادی میں خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا کی سابق حسینہ انسی کبیر اور ان کی رنر اپ انجانا شجن اتوار اور پیر کی درمیانی شب کار میں سفر کررہی تھیں کہ ان کی گاڑی بے قابوہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔