بارش اور برف باری کہاں ہو گی؟ اہم خبر جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور رات کے وقت سرد رہے گا،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختو نخوا کے کچھ اضلاع میں بارش اور ہلکی برف باری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع اور خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

چترال، دیر،سوات ،مانسہرہ اورکرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کوئٹہ سمیت شمالی اضلا ع میں موسم سرد ر ہے گا۔ کشمیر میں موسم خشک اور سرد جبکہ گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔