دبئی میں اداکار فیصل قریشی حادثے کا شکار۔۔

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیصل قریشی کی کار دبئی میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ اداکار فیصل قریشی پیسا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کی کار کو خوفناک حادثہ پیش آیا ،فیصل قریشی گزشتہ روز دبئی میں ٹیکسی میں بیٹھ کر کہیں جارہے تھے کہ ان کی ٹیکسی کو حادثہ پیش آگیا تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے

لیکن وہ جس کارمیں سفر کررہے تھے اسے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ اداکار فیصل قریشی نے حادثے کے بارے میں بتایا کہ میرے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آیا لیکن میری بچت ہوگئی۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو اپنی صحت کے حوالے سے پیغام دیا کہ وہ اس حادثے میں محفوظ رہے اور بالکل خیریت سے ہیں۔