کنزا ہاشمی اور رجب بٹ کا ماضی میں کیا گیا ڈرامہ سامنے آ گیا


لاہور (قدرت روزنامہ)خوبرو معروف اداکارہ کنزا ہاشمی اور یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر رجب بٹ آج سے 10 سال قبل ڈرامہ سیریل ’رانی‘ میں کام کر چکے ہیں۔
اس خبر نے اس فنکار جوڑی کے مداحوں کو خوش گوار حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
کنزا ہاشمی آج کی مشہور ترین اداکارہ مانی جاتی ہیں جبکہ دوسری جانب رجب بٹ انٹرنیٹ کی دنیا پر اپنے تنازعات، مواد اور فیملی وی لاگز کے سبب چھائے ہوئے ہیں۔
رجب بٹ اور کنزا ہاشمی جیو انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ’رانی‘ میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل کام کر چکے ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’رانی‘ میں ان دونوں فنکاروں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں کام کیا تھا جو کہ 2014ء میں نشر کیا گیا تھا۔ڈرامے کی مزید کاسٹ میں اداکارہ رابعہ تبسم، سلیم شیخ اور بابر علی شامل تھے۔