کل کے میچ کے بعد ہوسکتا ہے روہت شرما کوئی فیصلہ لیں، چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل شبمن گل کی گفتگو

دبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شبمن گل نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا دوسرا آئی سی سی ایونٹ ہے ، بڑے میچ کا پریشر رہتا ہے، جو ٹیم دباؤ اچھا ہینڈل کرتی ہے وہی جیتتی ہے، کہنا تو آسان ہے لیکن پریشرہینڈل کرنا مشکل ہوتاہے۔

تفصیلات کے مطابق شبمن گل کا کہناتھا کہ یہ بھارت کی بہترین بیٹنگ لائن اپ ہے، روہت شرما وائٹ بال کے بہترین اوپنرمیں سے ایک ہیں، ویرات کوہلی، کے ایل راہول جیسے بیٹرز کے ہونے سے آسانی ہوتی ہے، بطور نائب کپتان بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، میرا ٹیم میں یہی رول ہے جب بولر انڈر پریشرآئے تو ان سے بات کروں، کھلاڑیوں کو ان کی پرفارمنس یاد دلاؤں۔

انہوں نے کہا کہ ٹاس کی اہمیت نہیں،بطورکھلاڑی آپ پہلے بیٹنگ کیلئے تیاررہتے ہو، اگرآپ بولر ہوتو پہلے بولنگ کیلئے تیار رہتے ہو، بڑے میچز میں پرفارم کرنا بہت ضروری ہوتا ہے، کرکٹ کے ہر میچ میں سنچری یا ففٹی نہیں بن سکتی، 2023ورلڈکپ میں ہم فائنل ہارگئے تھے، ٹیم میں ہرکھلاڑی دوسرے کا حوصلہ بڑھاتا ہے، روہت شرما کی کرکٹ چھوڑنے کے حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں ہوئی، ابھی تک چیمپئنزٹرافی جیتنے کی بات ہوئی ہے، کل کے میچ کے بعد ہوسکتا ہے روہت شرما کوئی فیصلہ لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *