آصف علی کی کارکردگی رنگ لے آئی، آئی سی سی نے بڑا اعلان کر دیا

دبئی(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے مہینے میں پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے جن میں پاکستان کے جارح مزاج بلے باز آصف علی بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن، پاکستان کے جارح مزاج بلے باز آصف علی اور نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے کو پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کلیئے نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے پوری دنیا میں اپنی پہچان بنائی ہے۔
انہوں نے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں مشکل وقت میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے قومی ٹیم کو کامیابی دلائی اور پھر افغانستان کے خلاف 19 ویں اوور میں 4 چھکے لگا کر جیت دلائی۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

9 hours ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

9 hours ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

10 hours ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

10 hours ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

10 hours ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

11 hours ago