شاہد آفریدی نے بیٹیوں کے حوالے سے مداحوں سے اپیل کردی

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپرسٹار اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے حوالے سے مداحوں کے نام اہم پیغام دے دیا ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مداحوں سے اپیل کی ہے کہ میری کسی بیٹی کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے ۔ لہذا ان خبروں کو سیریس نہ لیں ۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری بیٹیوں میں سے کسی کا کوئی سوشل اکاؤنٹ نہیں ہے اور نہ ہی کبھی انہوں نے اس پر کوئی خبر شیئر کی ہے ۔

14 1 4 244x300
شاہد آفریدی نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا برائے مہربانی میری بیٹیوں سے منسلک کسی بھی اکاؤنٹس یا خبر کو نظر انداز کریں۔
شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ موجود ہیں اور پاکستان کے افغانستان کے خلاف میچ میں انہیں اسٹیڈیم میں بھی دیکھا گیا تھا ۔