لاپتہ افراد کا مسلہ ہر دو صوبوں میں شدت اختیار کرتا جارہا ہے،نیشنل پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹرایمل ولی خان کا صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خط وقت و حالات کی نزاکت پر مبنی ہے۔سینیٹر ایمل ولی خان نے صدر پاکستان کی توجہ ملک میں موجود سنگین صورتحال کی جانب مفضول کرائی ہےاس بات میں کوئی شک و شبعہ نہیں کہ اس وقت بلوچستان و صوبہ خیبر پشتونخواہ میں حالات انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرچکے ہیں ریاستی عملداری نہ ہونے کے برابر ہے بلوچستان و خیبرپشتوخواہ کی حکومتیں حالات کو بہتر کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں بلوچستان کی تمام شاہرائیں دھرنوں کی وجہ سے متاثر ہیں لاپتہ افراد کا مسلہ ہر دو صوبوں میں شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ریاستی عملداری نہ ہونے کے برابر ہے مسلح افراد بلوچستان کے ہائی ویز پر گھات لگائے لوگوں کی تلاشیاں لیتے ہیں پولیس و لیوز سے اسلحے چین کر ان کی گاڑیاں جلاتے ہیں ٹرانسپورٹروں کی کروڑوں کی گاڑیاں نزر آتش کرتے ہیں لیکن صوبائی حکومتیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔سینٹر جان بلیدی نے کہاکہ ان مسائل پر مشترکہ پارلیمنٹ کا اجلاس ہونا لازمی بنتا ہے تاکہ اس صورتحال کے حل کے لیے حکمت عملی طے کی جائے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے معاملات کو طاقت سے حل کرنے کی حکمت عملی درست نہیں ہے قومی مفاہمتی پالیسی بناکر مزاکرات کا عمل شروع کیا جائے اور بلوچستان میں سیاسی اسپیس کو بحال رکھا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *