مجھے پاکستان میں بے انتہا محبت ملی، ڈاکٹر ذاکر نائیک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں عوام کے ساتھ افطاری کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انہیں بے انتہا محبت ملی، 30 سال میں سینکڑوں دورے کیے مگر پاکستان کا دورہ بہترین تھا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ میرا جو تصور تھا اس سے 10 گنا بڑھ کر میرا استقبال کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پورے شہر کے مہمان ہیں۔
افطاری پارٹی پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لکی ڈرا کے ذریعے شہریوں میں عمرے کے ٹکٹ اور پلاٹ بھی تقسیم کیے۔