نام تبدیل کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہ ہوا،واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز معطل ۔۔۔دنیا بھر میں صارفین پریشان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوگئیں جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے اپنی کمپنی کا نام میٹا رکھنے کے بعد یہ پہلا لمحہ ہے جب اس کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ اکتوبر میں فیس بک اور اس کی ذیلی کمپنیوں انسٹاگرام، واٹس ایپ کی سروسز بھی 7 گھنٹوں تک معطل رہی تھیں۔