کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت کتنا رہے گا؟

دن کے اوقات میں ریگستانی گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


کراچی (قدرت روزنامہ)شہر قائد میں گرمی کی لہر برقرار ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں ریگستانی گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 20.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
آج صبح حدِ نگاہ گر کر 2.5 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں شدید گرمی کے باعث بازاروں میں شہری پریشان حال نظر آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *