نادرا کے 7 معطل افسران بحال
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 7 افسران کی معطلی کے احکامات ختم کر کے انہیں بحال کر دیا۔نادرا کے جاری کردہ احکامات کے مطابق ان افسران کو قواعد و ضوابط اور آفس ڈسپلن کی خلاف ورزی پرمعطل کیا گیا تھا۔
احکامات کے تحت بحال ہونے والے افسران میں ماہین نبیل گبول، عائشہ عمران، فیصل رانا شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا نے منظور حسین، وسیم گل، ریاض احمد اور ظفر علی کو بھی بحال کر دیا ہے۔