کراچی : گرمی کی شدت میں اضافہ، آج پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ شہر میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت بڑھنے لگی ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواﺅں کا سلسلہ آج رات ملک میں داخل ہوگا جو 16 مارچ تک رہے گا جبکہ 12 مارچ سے اس کی شدت میں اضافہ ہو گا۔
اس سسٹم کے تحت اسلام آباد ،مری، گلیات، پنجاب ،کے پی،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 14 اور 15 مارچ کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا ماہی گیر، سیاح اور مسافر محتاط رہیں اور کسان فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لئے پیشگی اقدامات کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *