سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 ایجنٹس گرفتار

ملزمان کو گجرات اور نارووال کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا


گجرانوالہ(قدرت روزنامہ)سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت شبیر احمد اور محمد جاوید کے نام سے ہوئی، ملزمان کو گجرات اور نارووال کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم شبیر احمد نے شہریوں سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کے لیے 13 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے اسپین اسمگل کرنے کی کوشش کی لیکن شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا اور واپس پاکستان آگئے۔
گرفتار ملزم محمد جاوید گزشتہ 14 سال سے اشتہاری ہے، ملزم کے خلاف سال 2011 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
ملزم نے شہری کو مسقط بھجوانے کے عوض 2 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے تھے لیکن شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہوگیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *