سر دار یار محمد رند کی وزیر اعظم عمر ان خان سے ملا قات،بلوچستان کے ترقیاتی امورپر تبادلہ خیال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے پار لیمانی لیڈر ور کن صوبائی اسمبلی سر دار یار محمد رند کی وزیر اعظم عمر ان خان سے ملا قات بلوچستان کے ترقیاتی امور اور موجودہ حکومت سازی پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے پار لیمانی لیڈر ور کن صوبائی اسمبلی سر دار یار محمد رند نے وزیر اعظم عمران خان سے ایک گھنٹے سے زائد طویل ملاقات کی ملا قات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کے ترقیاتی امور، صوبے کی موجودہ حکومت سازی اورپارٹی تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔