نوشہرہ؛ حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش، شوہر گرفتار

خاتون کو زخمی حالت میں برن سینٹر پشاور منتقل کر دیا گیا


نوشہرہ(قدرت روزنامہ)نوشہرہ میں حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش کے دوران خاتون کے جسم کا بیشتر حصہ جل گیا۔
نظام پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر مارنے کی کوشش کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔خاتون کو زخمی حالت میں برن سینٹر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *