کرینہ کپور اپنی فٹنس کے لئے کیا کرتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سب کچھ کھاتی ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ و ماڈل نے معروف سلیبرٹی نیوٹریشن کے فیس بک اور انسٹاگرام کے ایک لائیو سیشن کے دوران اپنی فٹنس کے حوالے سے بات کی ہے۔
اس دوران اداکارہ نے بتایا کہ ڈائیٹنگ سے عارضی طور پر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں مگر اس سے صحت ہمیشہ کے لیے متاثر ہوتی ہے۔یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ داکارہ نے اپنے پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد بہت تیزی سے وزن کم کیا تھا جس کی اصل وجہ کرینہ نے دیسی گھی کو قرار دیا ہے۔
کرینہ کپور کے مطابق انہوں نے گھی کا استعمال حمل سے پہلے، دوران اور بعد میں جاری رکھا اور ان کے مطابق یہ نہ صرف بچے کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ جسمانی وزن میں کمی میں مدد بھی دیتا ہے۔گھی جراثیم کش، جوڑوں کیلئے بہتر، جلد کی جگمگاہٹ اور جسمانی وزن میں کمی کے لیے موثر ہوتا ہے۔
کرینہ کپور کے مطابق جسمانی وزن میں کمی کے لیے طے کردہ طریقہ کار پر جمے رہنا ہی بہتر ہوتا ہے، اگر ایسا نہ ہو تو جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن نہیں ہوتا۔خیال رہے کہ اداکارہ موسم میں ملنے والی تمام قدرتی اشیاء سمیت لیمن گراس چائے اور لیموں پانی کا زیادہ استعمال کرتی ہیں۔