الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پولنگ 19 دسمبر کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 4 سے 11 نومبر تک جمع کروائے جاسکیں گے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق 12 سے 14 نومبر تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی جائے گی، 20 نومبر کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 23 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان جاری کیے جائیں گے، خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 24 دسمبر کو کیا جائے گا۔