موٹر وے پولیس کی کارروائی ، گاڑی سے جعلی کرنسی برآمد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)موٹروے پولیس نے نوشہرہ میں ایم ون کرنل شیرخان انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے لاکھوں روپے کے جعلی نوٹ برآمد اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گاڑی سے 7 لاکھ 41 ہزار روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی، 4 ملزمان گرفتارکرکے تھانہ مصری بانڈہ پولیس نوشہرہ کے حوالے کردیئے گئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گاڑی کے ذریعے پشاور سے لاہور جارہے تھے، دوران پیٹرولنگ خطرناک انداز میں گاڑی چلانے پر روکا گیا تو جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *