بھارتی فضائیہ بدحالی کا شکار ایک ہی دن میں 2 طیارے گر کر تباہ

ممبئی ( قدرت روزنامہ)بھارتی فضائیہ کے ایک دن میں 2 طیارے گر کر تباہ ہونے کے بعد ان کی بدحالی کی صورتحال کھل کے سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 7 مارچ کو بھارتی فضائیہ کا A-32 ٹرانسپورٹ طیارہ بگڈوگرا میں گر کر تباہ ہوگیا، اس سے قبل بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ ریاست ہریانہ کے ضلع پنچکولہ کے رائے رانی پور کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے گرنے سے پہلے پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا، بھارتی عمر رسیدہ جیگوار جہازوں نے تکنیکی مسائل کی وجہ سے گذشتہ سالوں میں کئی کریش دیکھے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ، لڑاکا طیارہ میراج 2000 مدھیہ پردیش کے شیو پوری کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، نومبر 2024 میں بھی، ایک MiG-29 لڑاکا طیارہ آگرہ، اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
بھارتی فضائی وسائل کی حالت ابتر ہے اور بھارتی فضائیہ میں پرانے جہازوں کی کثرت ہے، حالیہ دفاعی رپورٹس کے مطابق، بھارتی فضائیہ کی جنگی جہازوں کی تعداد 42 سے کم ہو کر محظ 30 تک محدود ہوچکی ہے۔