اختر مینگل پر مقدمات اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، نیشنل پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت رہنماؤں اور کارکنان پر بنائے گئے مقدمات اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آمریت کے ادوار میں سیاسی رہنماؤں پر بوگس و بے بنیاد مقدمات بنائے جاتے تھے اور اسی تسلسل پر فارم 47 کی حکومت گامزن ہے۔ملک کی دونوں بڑی سیاسی جمہوری جماعتیں حکومت کا حصہ ہے لیکن دونوں نے جمہوری روایات و اقدار کو روندھ ڈالا اور مسلسل غیر جمہوری اقدامات کو بروئے کار لائے جا رہے ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان میں عملا حکومت وجود نہیں رکھتی۔جو لوگ بظاہر حکومت میں ہے وہ درحقیقت مصنوعی ہے اور پس پردہ عناصر کے احکامات کے پابند ہے۔فارم 47 کی حکومت کے پاس نہ بصیرت اور نہ ہی ترجیحات۔بیان میں کہاگیا کہ لاپتہ افراد کا ایشو سنگین مسلہ ہے جو فوری حل طلب ہے لیکن وفاق کی منفی پالیسی کے بدولت روزانہ لوگوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے لواحقین رمضان المبارک میں اپنے پیاروں کے بازیابی کے لیے سڑکوں پر احتجاج میں بیھٹے ہے۔قومی شاہرائیں بند ہے۔بیان میں کہاگیا کہ بی این پی کے رہنماؤں و کارکنان کے خلاف درج مقدمات کو ختم اور گرفتار قاہدین و کارکنان کو رہا کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *