راشد لطیف نے 90 کی دہائی میں میچ فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کے نام بتانے کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کرکٹ میچ فکسنگ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ کتاب لکھنا شروع کردی ہے، 90 کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا۔ راشد لطیف نے اپنی کتاب میں بڑے انکشافات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب بتاؤں گا فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ 90 کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا؟ یہ بھی بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *