شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف نے ایسے اشتہار میں کام کر لیا کہ بھارت میں ہنگامہ برپا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف پان مسالہ اشتہار کے باعث مشکل میں پڑ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پور کی عدالت نے مشہور بالی ووڈ اداکاروں شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کے خلاف ایک مبینہ گمراہ کن وِمل پان مسالہ کے اشتہار کی تشہیر سے متعلق نوٹس جاری کیا کردیا۔عدالت نے تمام فریقین کو 19 مارچ کو صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہونے اور نوٹس موصول ہونے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر اپنے جوابات فائل کرنے کا حکم دیا ہے۔نوٹس جےپور کے وکیل یوگندرا سنگھ بادیال کی جانب سے درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔ بادیال کا الزام ہے کہ اشتہار میں استعمال ہونے والے نعرے دانے دانے میں ہے کیسر کا دم کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا مقف ہے کہ اشتہار کے ذریعے وِمل پان مسالہ کو ایسی خصوصیات کا حامل ظاہر کیا جا رہا ہے جو حقیقت میں موجود نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *