نارووال: نماز تراویح کے دوران فائرنگ سے 3 افراد قتل

نارووال(قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع نارووال میں نماز تراویح کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل کی واردات گزشتہ روز ہوئی جس میں نماز تراویح کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ کینیڈا میں مقیم مقتول کے بھائی زمان نے شوٹرز کے ذریعے فائرنگ کروائی، فائرنگ کرنے والا شوٹر وزیرستان کا رہائشی ہے۔3افراد کے قتل پر ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ مقتول عمران اور اس کے بھائی زمان میں ویگن اڈے کی ملکیت کا تنازع ہے جب کہ مقتول عمران کےخلاف8 اور زمان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق متنازع ویگن اڈہ سیل ہے اور فریقین کے خلاف انسدادی کارروائی بھی کی گئی تھی جب کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *