محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی کی فائنل پریزنٹیشن میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟پی سی بی کا اہم بیان سامنے آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے محسن نقوی کی چیمپئنزٹرافی کی فائنل پریزنٹیشن میں عدم شرکت پر اہم بیان جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی خرابی صحت کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کی فائنل پریزنٹیشن میں موجود نہیں تھے۔ پی سی بی کی جانب سے محسن نقوی کو فائنل کی پریزینٹیشن میں جانا تھا۔ محسن نقوی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے فائنل میں شریک نہ ہو سکے۔