عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل 10روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قیمتوں کا حتمی اعلان 15مارچ کو کیا جائے گا۔