عید کے لیے 4 اسپیشل ٹرینیں 25 رمضان سے چلائی جائیں گی، وزیر ریلوے

ریلوے اسٹیشن پر سامان کی اسکیننگ مشین خراب ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، اس حوالے سے جلد میٹنگ کروں گا، حنیف عباسی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عید الفطر کی نسبت سے 4 اسپیشل 25 رمضان سے چلائی جائیں گی، چند دنوں میں عوام کو ریلوے میں بہتری نظر آئے گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں آپ کو ریلوے کے محکمے میں بہتری نظر آئے گی، عید الفطر کی نسبت سے 4 اسپیشل عید ٹرینیں چلارہے ہیں، 25 رمضان سے یہ ٹرینیں چلائی جائیں گی، آج محکمہ ریلوے پر وزارت میں بریفنگ لی ہے۔
نیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کے خسارے کو کم کرنے کے لیے دن رات محنت کریں گے، ریلوے اسٹیشن پر سامان کی اسکیننگ مشین خراب ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، اس حوالے سے آئندہ روز میں میٹنگ کروں گا، وزیراعظم کے احکامات کے مطابق ریلوے کے نظام میں بہتری لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی سیکیورٹی اتنی اچھی نہیں ہے، سیکیورٹی بہتر لانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *