ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 27 پیسے کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی کے بعدڈالر 169.97 سے کم ہوکر 169.70 روپے کا ہوگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قدر کی قیمت میں کمی سے کاروباری سرگرمیاں تیز اور مہنگائی میں بھی کمی ہو گی۔ واضح رہے کہ سعودی پیکج کے بعد امریکی ڈالر تیزی سے نیچے آ رہا ہے کہ پاکستانی روپیہ تگڑا ہو رہا ہے۔