افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ آج صدر زرداری نے تاریخی خطاب کیا، آصف زرداری پہلے صدر ہیں جنہوں نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا۔انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے خطاب میں حکومت کی معیشت میں بہتری کے حوالے سے تعریف کی، صدر نے مسائل کے ساتھ نشاندہی بھی کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے، اپوزیشن کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےلئے عوامی مسائل کا حل ان کی ترجیح نہیں ہے، اپوزیشن کا مقصد صرف اپنی سیاست چمکانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج اپوزیشن کا شور ہوتا رہا اور صدر نے اپنی تقریر جاری رکھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *