اپوزیشن نے بد تمیزی، بد تہذیبی کی بنیاد رکھی، اب خود نشانہ بن رہے ہیں: مریم نواز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے بدتمیزی ، بدتہذیبی کی بنیاد رکھی ہے، اس کا نشانہ اب یہ خود بن رہے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کے احتجاج پر سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اس بدتمیزی اور بدتہذیبی نے کچھ نہیں دیا، یہ ایک ڈائنگ چیز ہے جو ختم ہو رہی ہے اور جلدی ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں میں شعور آگیا ہے، لوگوں کو ترقی چاہئے، لوگوں کو مسائل کا حل چاہئے، لوگوں کو مہنگائی میں کمی چاہئے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ اب اکانومی بہتر ہو رہی ہے، حالات بہتر ہو رہے ہیں، لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ بدتمیزی، بدتہذیبی اور خدمت میں کیا فرق ہے۔