گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، اقتصادی ترقی بارے تبادلہ خیال

لاہور ( قدرت روزنامہ ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں اقتصادی ترقی، چیلنجز ،زراعت کے شعبے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکی ترقی کی خاطر ایک پیج پر ہیں، سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا بہت نقصان ہوا۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اچھی پالیسیوں میں اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، معیشت کی بحالی میں وزیراعظم اور صدر پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت نے گزشتہ سال پیش شدید چیلنجز کے باوجود نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *