حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر حارث رؤف کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ شاداب خان نے بھی انسٹاگرام سٹوری میں انہیں خوشی کے اس موقع پر مبارکباد دی۔

دیگر کرکٹرز اور مداح بھی مبارکباد دے رہے ہیں، تاہم حارث رؤف کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا، جبکہ ان کی رخصتی اور ولیمہ جولائی 2023 میں ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *