ترکمانستان میں پاکستانی سفیر کو امریکہ میں داخلے سے روک کر ڈیپورٹ کر دیا گیا

واشنگٹن / اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکی امیگریشن حکام نے ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر ” کے کے احسن واگن” کو لاس اینجلس پہنچنے پر داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور انہیں فوری طور پر ڈیپورٹ کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ” کے کے واگن” کو امریکی امیگریشن حکام نے “امیگریشن اعتراضات” کی بنیاد پر روکا اور ان کی فوری ملک بدری کے احکامات جاری کیے۔ سفیر واگن کے پاس امریکی ویزا اور تمام سفری دستاویزات موجود تھیں۔ وہ ایک نجی دورے پر لاس اینجلس جا رہے تھے لیکن امریکی حکام نے ان کے سفر پر پابندی عائد کر دی۔

ذرائع کے مطابق امریکی امیگریشن نظام میں “متنازعہ ویزا حوالہ جات” کی نشاندہی کے بعد کے کے واگن کو روکا گیا اور انہیں امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کے خلاف کون سے مخصوص اعتراضات اٹھائے گئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئےکے کے واگن کو اسلام آباد طلب کیا جا سکتا ہے تاکہ وہ اپنی پوزیشن واضح کر سکیں۔

پاکستان کی اعلیٰ سفارتی قیادت کو اس صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو بھی اس معاملے پر بریفنگ دی گئی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا جبکہ سفیر کے کے واگن کا بھی کوئی موقف نہیں آیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پہلے ہی نہایت پیچیدہ سفارتی اور جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے گزر رہے ہیں۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ آیا یہ معاملہ کسی بیوروکریٹک غلطی، نئی پالیسی، یا کسی اور وجہ سے پیش آیا لیکن اس کے سفارتی نتائج ضرور ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی قونصل خانے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کرے اور اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے۔ اس واقعے کے بعد امریکی پالیسیوں اور امیگریشن قوانین پر بھی مختلف حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔

بحریہ ٹاؤن کے سب سے مہنگے بلاک میں شاندار پراجیکٹ سکائی سکوائر، رمضان آفر
2000-2004: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں پاکستانی سفارتخانے میں سیکنڈ سیکریٹری
2006-2009: لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ میں ڈپٹی قونصل جنرل
2009-2013: عمان میں پاکستانی سفارتخانے میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن / قونصلر
2015-2019: نائجر کے دارالحکومت نیامے میں پاکستانی سفارتخانے کے نگران سربراہ
2019-2022: عمان میں پاکستان کے سفیر
2022 سے تا حال: وزارت خارجہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں، قونصلر امور، اور کرائسز مینجمنٹ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *