کیا افغانستان اور بھارت کا میچ واقعی فکس تھا؟ وسیم اکرم اور وقار یونس نے بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں گزشتہ روز افغانستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کے فکس ہونے سے متعلق اپنے خیالات کااظہار کر دیا ہے۔
گزشتہ روز افغانستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کے فکس ہونے سے متعلق لاتعداد پوسٹس کی جا رہی ہیں اور شائقین کرکٹ اس حوالے سے طرح طرح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔ ان سب باتوں کا موقع افغانستان کی انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد شائقین کرکٹ کو ملا جن کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ قطعی طور پر بھی بین الاقوامی معیار کی نظر نہ آئی اور سونے پہ سہاگہ یہ کہ رن ریٹ بہتر بنانے کیلئے 60 رنز کی جیت کا متلاشی بھارت 66 رنز سے کامیاب ہوا اور یوں سیمی فائنل میں رسائی کی دوڑ میں ایک بار پھر شامل ہو گیا۔
تاہم وسیم اکرم نے میچ فکس ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معلوم نہیں لوگ ایسی باتیں کیوں کرتے ہیں۔ بھارتی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور یہ سچ ہے کہ ان کے برے دن چل رہے تھے جس کے باعث وہ ابتدائی دو میچز ہار بھی گئے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ افغانستان کے خلاف میچ فکس تھا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی افغانستان کے خلاف فتح پر اس میچ کو ’فکسڈ‘ قرار دینا بے بنیاد ہے اور لوگوں کو اس طرح کی باتوں پر بالکل بھی توجہ نہیں دینی چاہئے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی…

10 mins ago

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی سے…

11 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ…

16 mins ago

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اگر فیض آباد…

26 mins ago

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

2 hours ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

2 hours ago