ملتان؛گردن پر ڈور پھرنے سے لڑکی زخمی ہو گئی

ملتان(قدرت روزنامہ) پتنگ کی ڈور پھرنے سے 22 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 22 سالہ ثانیہ ولد سلطان کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈور پھرنے کا وقوعہ کوٹ ربنواز میں پیش آیا۔

ثانیہ گھر کی چھت پر موجود تھی کہ کٹی پتنگ کی ڈور اس گردن پر پھر گئی، ریسکیو نے فوری طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے دعوؤں کے باوجود ملتان میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *