ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد جے آئی ٹی میں آج طلب

پی ٹی آئی کے 25 افراد میں رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم شامل ہے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد کو آج دوبارہ طلب کیا ہے۔
جے آئی ٹی تمام 25 افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے، ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے 25 افراد میں رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم شامل ہے۔
جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔ نوٹسسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔
پولیس لائن میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر دیے گئے۔میڈیا کو پولیس لائن داخلے سے بھی روک دیا گیا تاہم کچھ فاصلے پر کوریج کی اجازت دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *