🔴 تازہ ترین: جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 350 سے زائد مسافر بازیاب ، 10 شہید ، 17 یرغمال’ 4 حملہ آور ہلاک

Terrorist Attack on Jaffer Express: Security Forces Successfully Rescue Over 350 Passengers

سبی (قدرت نیوز) – سبی کے علاقے مشکاف میں دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر حملہ، ٹرین میں مسافروں کی بڑی تعداد محصور، امدادی کارروائیاں جاری۔

ڈیویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران حیات نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں ٹرین کا ڈرائیور اور 9 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں جو چھٹی پر اپنے گھروں جا رہے تھے۔ حملہ آوروں نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا۔

عمران حیات نے مزید بتایا کہ بعض دہشت گرد پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے اور جاتے جاتے 17 یرغمالی بھی ساتھ لے گئے، جبکہ کچھ حملہ آور موقع پر ہی مسافروں اور ٹرین عملے کو یرغمال بنائے ہوئے تھے۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں فورسز کا آپریشن جاری ہے کیونکہ دہشت گردوں نے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 350 سے زائد مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ڈھاڈر میں شہریوں کو نشانہ بنایا اور ٹرین کو سرنگ میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بولان پاس، ڈھاڈر میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے ٹرین کو سرنگ نمبر 8 میں زبردستی روکا اور 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔

دشوار گزار علاقے اور دور دراز مقام کے باوجود سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 350 سے زائد مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ دہشت گرد پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کچھ دہشت گردوں نے یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ان کا تعاقب جاری رکھا ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال بنا رکھا تھا اور فورسز نے انہیں گھیر لیا ہے۔ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور علاقے کی پیچیدہ جغرافیائی صورتحال کے باعث آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارت سمیت مختلف دشمن عناصر سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاکہ عوام میں خوف و ہراس پھیلایا جا سکے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گرد غیر ملکی سہولت کاروں سے رابطے میں تھے اور کلیئرنس آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی اور اسے 1 بج کر 15 منٹ پر سرنگ نمبر 8 کے قریب دہشت گردوں نے روک لیا۔ ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور اس میں 9 بوگیاں اور 430 سے زائد مسافر موجود تھے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران دہشت گردوں نے بھاری فائرنگ کی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ٹرین ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس میں 235 مسافر اکانومی کلاس، 41 اے سی لوئر، 24 اے سی بزنس اور 6 اے سی سلیپر میں سفر کر رہے تھے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے تصدیق کی کہ تمام ایمرجنسی اقدامات کر لیے گئے ہیں اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔ علاقہ دشوار گزار ہونے کے باعث پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دہشت گرد حملے میں کم از کم 3 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ یہ دہشت گرد نہ اسلام سے تعلق رکھتے ہیں، نہ پاکستان اور نہ ہی بلوچستان سے۔ فورسز یرغمالیوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین عملے اور مسافروں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے جس کے باعث مزید جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

Security Forces Conduct Successful Operation After Terrorist Attack on Jaffar Express, Over 350 Passengers Rescued

Terrorists Flee Towards the Mountains

Divisional Superintendent of Railways, Imran Hayat, confirmed 10 deaths in an interview with a private news channel. Among the deceased were the train’s engine driver and nine security personnel who were traveling to their hometowns on leave. They were shot and killed by the attackers.

Imran Hayat further stated that some militants fled towards the mountains, taking 17 hostages with them. Meanwhile, some attackers still had passengers and train staff hostage at the scene.

Pakistan’s security sources reported that forces are continuing their operation in the area, as terrorists have taken innocent passengers, including women and children, hostage.

After the terrorist attack on Jaffar Express in Balochistan, security forces launched a successful operation and rescued more than 350 passengers. According to security sources, the terrorists targeted civilians at Dhadar, halting the train in a tunnel and taking passengers hostage.

Security sources said that at Bolan Pass, Dhadar, terrorists attacked Jaffar Express and targeted innocent citizens. The attackers stopped the train inside the tunnel and took 400 passengers hostage.

Despite the difficult terrain and the area’s remoteness, security forces surrounded the location and initiated a clearance operation. The successful operation resulted in the rescue of over 350 passengers, while the terrorists fled towards the mountains.

Sources revealed that some terrorists took hostages as human shields while security forces continued to pursue them.

Security sources reported that terrorists had taken women and children as shields, and forces had encircled them. Gunfire exchanges were ongoing, and due to the challenging terrain, the operation was being conducted with extreme caution.

Sources also highlighted that anti-state social media networks, including Indian platforms, were spreading false propaganda to create panic.

Security officials stated that the terrorists were in contact with foreign facilitators, and the clearance operation would continue until all terrorists were eliminated.

According to railway officials, Jaffar Express departed from Quetta at 9 AM and was halted at Tunnel No. 8, where the attack occurred at around 1:15 PM. The train was en route from Quetta to Peshawar and had nine bogies with more than 430 passengers.

Railway sources confirmed that during the attack, the terrorists opened heavy fire, creating an atmosphere of fear and chaos. The train driver was killed due to the firing.

Railway officials reported that Jaffar Express had 235 passengers in economy class, 41 in AC lower, 24 in AC business, and six in AC sleeper class.

Spokesperson for the Balochistan government, Shahid Rind, confirmed that emergency measures were in place, and ambulances had been dispatched to the scene. Due to the mountainous terrain, reaching the site was proving difficult.

According to reports, at least three children were killed in the terrorist attack, while four terrorists have been neutralized during the security operation.

Security sources emphasized that these terrorists have no connection to Islam, Pakistan, or Balochistan, and the forces are committed to rescuing hostages safely.

Meanwhile, railway authorities have lost contact with the train crew and passengers, raising concerns about further casualties.

The Balochistan government has urged citizens to remain calm and avoid believing in rumors and misinformation.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *