بھارتی کرکٹر چہل کی خاتون دوست کے ساتھ تصاویر پر سابقہ اہلیہ چپ نہ رہ سکیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی دوست آر جے مہوش کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سابقہ اہلیہ دھناشری ورما کی پوسٹ نے ہلچل مچادی۔

چہل اور ڈانسر دھناشری ورما 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کے درمیان باقاعدہ علیحدگی دیکھنے میں آئی۔اس کے بعد بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ دیکھا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب چہل اور مہوش کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو، اس سے قبل کرسمس کے موقع پر بھارتی کرکٹر اور مہوش کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جس نے دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہوں کو جنم دیا تھا، اگرچہ مہوش نے اس وقت افواہوں کو ’بے بنیاد‘ قرار دیا تھا لیکن حالیہ وائرل تصاویر نے ایک بار پھر ان کے مبینہ تعلقات پر کی جانیوالی بحث کو ہوا دی ہے۔

News 1699513946 3038 4

دوسری جانب کرکٹر کی سابقہ اہلیہ دھناشری نے بھی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی بھڑاس نکال دی۔

دھناشری ورما نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ ’عورت کو الزام دینا ہمیشہ فیشن رہا ہے‘۔

بھارتی کرکٹر کی سابقہ اہلیہ کی سٹوری نے مداحوں کے غصے کو مزید بھڑکا دیا جس کے بعد سے کرکٹر اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ کو مزید تنقید کا سامنا ہے۔ یہی نہیں اس سے چند ہفتے قبل بھی دھناشری کی ایک اور پوسٹ سامنے آئی جس میں درج تھاکہ’میں آسانی سے ٹوٹنے والی نہیں ہوں‘۔

یاد رہے کہ یوزویندرچہل انسٹاگرام پر دھناشری ورما کو ان فالو کرچکے ہیں اور ان کی تمام تصاویر بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کرچکے ہیں تاہم دھنا شری کے اکاؤنٹ پر یوزیندر چہل کی تصاویر اب بھی موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *