بلوچستان میں مچھ کے قریب جعفر ایکسپریس پر حملہ، ڈرائیور امجد یاسین شہید سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 350 سے زائد مسافروں کو بحفاظت بازیاب،
Terrorist Attack on Jaffer Express: Security Forces Successfully Rescue Over 350 Passengers

بلوچستان میں مچھ کے قریب جعفر ایکسپریس پر حملہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈرائیور امجد یاسین شہید
مچھ (قدرت نیوز) – بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور امجد یاسین شہید ہو گئے جبکہ متعدد مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 350 سے زائد مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے ڈھاڈر کے مقام پر ٹرین کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشتگردوں نے بولان پاس، ڈھاڈر کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے ٹرین میں موجود 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کیا اور انتہائی مشکل اور دشوار گزار علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 350 سے زائد مسافروں کو بازیاب کرا لیا۔ ذرائع کے مطابق، دہشتگرد پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے، جبکہ کچھ لوگوں کو ڈھال بنا کر ساتھ لے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ان کا گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ پاکستان اور بلوچستان کے دشمن عناصر کی کارستانی ہے۔ دہشتگرد بیرون ملک موجود اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں ہیں اور ان کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق، اس بزدلانہ حملے کے بعد بھارت اور دیگر ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق، جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی اور جب ٹرین ٹنل نمبر 8 پر پہنچی تو دہشتگردوں نے 1:15 بجے حملہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، حملے کے دوران دہشتگردوں نے شدید فائرنگ کی جس کے باعث ٹرین ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جبکہ خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ جعفر ایکسپریس میں 430 سے زائد مسافر موجود تھے، جن میں سے زیادہ تر اکانومی کلاس کے مسافر تھے۔
محکمہ ریلوے کے ترجمان شاہد رند کے مطابق، کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی سبی پر روک دیا گیا۔
مزید برآں، سبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ زخمی کو فوری طبی امداد دی جا سکے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور ملک دشمن عناصر کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
Terrorist Attack on Jaffer Express: Security Forces Successfully Rescue Over 350 Passengers
In Balochistan, terrorists attacked Jaffer Express, but security forces conducted a successful operation, rescuing more than 350 passengers safely. According to reports, the terrorists stopped the train in a tunnel near Dhadar and took the passengers hostage.
Attack and Security Operation
Security sources revealed that the terrorists targeted innocent civilians by attacking Jaffer Express in Bolan Pass, Dhadar. The attackers held over 400 passengers hostage, leading to an exchange of fire with security forces.
Despite the rugged and remote terrain, security forces launched a clearance operation, surrounded the area, and rescued over 350 passengers safely. The terrorists fled towards the mountains, but some civilians were taken as human shields.
Operation Continues, Terrorists Being Pursued
Sources confirmed that the terrorists are using women and children as human shields, while security forces have narrowed down their escape routes. A gunfight is ongoing, and the operation is being carried out with extreme caution due to the challenging location.
Terrorists’ External Links
Security officials stated that this cowardly attack was orchestrated by anti-Pakistan and anti-Balochistan elements. The terrorists remain in contact with their foreign facilitators, and the clearance operation will continue until they are completely eliminated.
Reports also indicate that Indian and other hostile social media networks are spreading false propaganda to mislead the public and create panic after the attack.
Train Attack: Driver Martyred
Railway authorities confirmed that Jaffer Express departed from Quetta at 9 AM, and when the train reached Tunnel No. 8, terrorists attacked at around 1:15 PM.
Sources revealed that the attackers opened heavy fire, causing widespread panic. Unfortunately, the train driver was martyred in the attack.
Emergency Declared, Trains Stopped
Railway spokesperson Shahid Rind confirmed that Karachi to Quetta’s Bolan Mail and Peshawar to Quetta’s Jaffer Express have also been halted in Sibi for security reasons.
Additionally, an emergency has been declared at Sibi Hospital to provide immediate medical assistance to any possible victims.
Security forces have vowed to continue their operations until all terrorists are eliminated and peace is restored.