ڈی ایف ایس کے گلوری 580 پرو فیس لفٹ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈونگ فینگ سوکون آٹوموبائل (ڈی ایف ایس کے) پاکستان نے اپنی کراس اوور ایس یو وی گلوری 580 پرو کا فیس لفٹ متعارف کروا دیا ہے، کمپنی کے اس فیس لفٹ میں دو اپ گریڈ شامل کیے گئے ہیں۔
بلیک آؤٹ فرنٹ گرل
بلیک انٹیریئر
چابی کا نیا رنگ
فیس لفٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے، کمپنی کے نمائندے نے کہا کہ “گرل اور انٹیریئر مکمل طور پر بلیک کر دیا گیا ہے۔” یہ فیس لفٹ لاہور میں جیل روڈ پر کمپنی کے شوروم پر دستیاب ہے۔
گلوری 580 پرو فیس لفٹ کی قیمت
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گلوری 580 پرو فیس لفٹ کی قیمت 67 لاکھ 90 ہزار روپے رہے گی۔
اسپیکس اور فیچرز
یہ گاڑی 1498cc ٹربو چارجڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جو 150 ہارس پاور (5600 RPM) اور 220Nm ٹارک (4000 RPM) فراہم کرتا ہے۔ انجن کو جدید CVT ٹرانسمیشن کے ساتھ جوڑا گیا ہے، جو گاڑی کو ایک ہموار اور آرام دہ ڈرائیو فراہم کرتا ہے۔
گلوری 580 پرو میں ایل ای ڈی لینس ہیڈلائٹس دی گئی ہیں، جن کی اونچائی کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ سامنے موجود ٹریفک کے مطابق اپنے فرنٹ لائٹس کی روشنی کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے سامنے گاڑیاں ہوں تو آپ روشنی کو کم کر سکتے ہیں، یا اگر سڑک خالی ہو تو ہائی بیم پر چلا سکتے ہیں۔
اس کے ہیٹڈ سائیڈ مررز سردیوں میں دھند کو خود بخود ختم کر دیتے ہیں۔ انہیں آپ الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے ایڈجسٹ بھی کرسکتے ہیں۔