جعفر ایکسپریس حملہ: دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی موجود، سیکیورٹی ذرائع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں میں خودکش بمبار بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے خود کش بمباروں کو کچھ معصوم یرغمالی مسافروں کے بالکل ساتھ بیٹھایا ہوا ہے۔
خود کش بمبار دہشت گرد خود کش جیکٹیں پہنے ہوئے ہیں اور خودکش بمبار معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز، معصوم یرغمالیوں میں خود کش بمباروں کی موجودگی کے باعث انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے اب تک ایک سو سے زائد یرغمالیوں کو چھڑا لیا ہے۔