جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے رفتار میں مذید تیزی لائی جائے،صوبائی وزیر مواصلات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہےصوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور جدید ٹیکنالوجی میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہےان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کوئٹہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس کے موقع پر کیا اجلاس میں کوئٹہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تمام انجینئرآفیسران کے علاؤہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جاہزہ اجلاس میں تمام انجینئر آفیسران نے فرداً فرداً اپنے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیجاہزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہےجاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے رفتار میں مذید تیزی لائی جائے اور جہاں بھی کوئی مسلہ ہو اسے فوری طور حل کریں تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی خلل واقع ناہو اور اس حوالے سے محکمہ کے جتنے بھی تیکنیکی مسائل ہیں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کرنے کی کوشش کریں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حاہل رکاوٹیں ختم ہوںانہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ میں خود بھی کرونگا اور تمام آفیسران بھی یہ یقینی بناہے کہ جاری سکیمات کی مانیٹرنگ ہو۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی انفراسٹرکچر کی بہتری اور صوبے کے عوام کو جدید سہولیات چاہے روڈز سیکٹر ہو یا بلڈنگ سیکٹر میں ہوں انہیں فراہم کرنا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔