حارث رؤف نے نومولود بیٹے کیساتھ پہلی تصویر شیئر کر دی، بچے کا نام بھی بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق 10 مارچ کو فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت کی خبر دی اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ شاداب خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں حارث کو مبارکباد دی لیکن حارث کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔
View this post on Instagram
شتاہم منگل کو حارث رؤف نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی بچے کا نام بھی بتا دیا۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث اور اہلیہ مزنا بیٹے کو ہاتھ میں تھامے ہوئے ہیں۔
قومی فاسٹ بولر نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ حارث رکھا ہے۔
خیال رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا اور جولائی 2023 میں رخصتی و ولیمہ ہوا تھا۔