ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رجحان برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی کارحجان برقراررہا۔
ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق 6مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1321روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.63فیصدکم ہے۔
پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1329روپے ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح چھ مارچ کوختم ہونیوالے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1381روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.05فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1279روپے، راولپنڈی 1289روپے،گوجرانوالہ 1330روپے،سیالکوٹ 1320روپے، لاہور1350روپے، فیصل آباد1370روپے، سرگودھا1340روپے،ملتان 1311روپے، بہاولپور1366روپے، پشاور1322روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1250روپے ریکارڈکی گئی۔
اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1321روپے، حیدرآباد1340روپے،سکھر1450روپے، لاڑکانہ 1400روپے، کوئٹہ 1440روپے اور خضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1337روپے ریکارڈ کی گئی۔