نائب کپتانی کی ذمہ داری کو اچھے سے نبھاؤں گا،شاداب خان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ دوبارہ قومی ٹیم میں موقع ملا،نائب کپتانی کی ذمہ داری بھی ملی ، امید ہے ذمہ داری کو اچھے سے نبھاؤں گا۔

شاداب خان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو ہمیں ٹیم منیجمنٹ کی طرف سے ٹاسک دیا گیا امید ہے اس پر پورا اتریں گے،ہماری اس ٹیم میں کافی نوجوان کھلاڑی ہیں جن کے ہونے سے مثبت رزلٹ ملیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نوجوان کھلاڑی کیلئے اعزاز کی بات ہوتی ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرے،ہماری ٹیم میں کافی نوجوان کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی بار سلیکٹ ہوئے ہیں،نوجوان کھلاڑیوں سے کافی امیدیں ہیں امید ہے اچھے نتائج ملیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *